مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشرق وسطی کے کشیدہ حالات کے پیش نظر ویٹیکن نے ایران سے رابطہ کرکے مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔
ویٹیکن کے سیکریٹری آف سٹیٹ کارڈنئیل پیٹرو پیرولین نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلفون پر رابطہ کیا اور کہا کہ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو مشرق وسطی کی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ فریقین کو چاہئے کہ حالات کو سنگینی کی طرف لے جانے سے گریز کرتے ہوئے امن کی بحالی کے لئے مذاکرات شروع کریں۔
غزہ میں گذشتہ دس مہینوں کے دوران صہیونی فورسز کے ہاتھوں 40 ہزار فلسطینیوں کی شہادت کے بعد ویٹیکن نے صہیونی حکومت کی مذمت کے بجائے حماس پر جنگ بندی اور حملے بند کرنے پر زور دیا ہے۔
تہران میں حماس کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ اور بیروت میں حزب اللہ کے اعلی کمانڈر شہید فواد شکر پر صہیونی حکومت کے حملے کے بعد خطے پر جنگ کے سایے منڈلا لارہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ